i کھیل

ایک بال پر 13 رنز بناکر بھارت نے زمبابوے کیخلافتازترین

July 15, 2024

ایک بال پر 13 رنز بناکر بھارت نے زمبابوے کیخلاف میچ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔ ہرارے میں زمبابوے کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ کے دوران بھارتی بلے باز یاشاسوی جیسوال نے اننگز کی پہلی ہی گیند پر 12 رنز بنا کر تاریخ رقم کردی۔میچ میں زمبابوے نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم کی طرف سے سکندر رضا پہلا اوور کرانے کیلئے آئے، انہوں نے پہلی ہی گیند اونچی فل ٹاس کرائی جس پر بھارتی بلے باز یاشاسوی جیسوال نے ڈیپ اسکوائر لیگ پر آرام سے چھکا لگا دیا۔امپائر نے اس گیند کو نو بال قرار دیا اور یوں بھارت کو بغیر کسی گیند کے 7 رنز حاصل ہوئے اور ساتھ میں فری ہٹ بھی مل گئی۔سکندر رضا کی اگلی گیند پر جیسوال نے ایک بار پھر لگاتار دوسرا چھکا لگاتے ہوئے گیند کو باونڈری کے پار پہنچادیا۔یوں بھارت نے میچ کی صرف پہلی ہی گیند پر 13 رنز بنائے اور جیسوال کرکٹ میں پہلی قانونی بال پر 12 رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی