وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)نے کرکٹ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیوں کی شکایت پر تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق کرکٹ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر پی سی بی اسٹاف سے تفتیش شروع کردی گئی ہے، سی ای او سلمان نصیر کے ماتحت کام کرنے والی خاتون اور دیگر 2ملازمین کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا ہے۔ ایف آئی اے نے ٹکٹ فروخت کرنے والی نجی کمپنیز اور پی سی بی کے معاہدوں کی بھی چھان بین شروع کردی ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں جاری چیکس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی