i کھیل

افغانستان کرکٹ ٹیم نے مغرور انگلینڈ کو شکست دے دی ، مبارک ہو، طالبان رہنما کا ردعملتازترین

February 27, 2025

افغانستان کی اولمپک کمیٹی، فزیکل ٹریننگ اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ احمد اللہ واثق نے چیمپئنز ٹرافی میں افغان ٹیم کو انگلینڈ کو شکست دینے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔افغانستان نے انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردیا ۔اس جیت پر افغانستان کی اولمپک کمیٹی کے سربراہ احمد اللہ واثق نے ردعمل میں انگلش ٹیم کو مغرور قرار دیا اور کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے مغرور انگلینڈ کو شکست دے دی مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ افغان کھلاڑیوں نے بیٹنگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ہر طرح سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ٹیم کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں انگلینڈ کے سیاستدانوں اور 160 ارکان پارلیمنٹ نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی