افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز بھی بارش اور خراب آئوٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا،بھارت کے شہر نوئیڈا میں شیڈول افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مسلسل چوتھے روز کا کھیل بھی ناقص انتظامات اور گیلی آئوٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کرنا پڑگیا،9ستمبر کو شیڈول نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ٹیسٹ میچ سے قبل ہلکی بارش کے بعد اسٹیڈیم نہ سوکھنے کی وجہ سے پہلا روز گیلی آئوٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا جبکہ دوسرے روز بھی دوسرا روز بھی آئوٹ فیلڈ سکھانے کی نذر ہوا،تیسرے روز دوبارہ موسلادھار بارش گرائونڈ اسٹاف کی محنت کو برباد کردیا اور میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا،چوتھے روز کچھ مختلف نہ ہوا البتہ گرائونڈ پر مسلسل پانی کھڑے رہنے کی وجہ سے پیچز مزید گہرے ہوگئے جس سے دوران فیلڈ کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے، اس وجہ سے کھیل منسوخ کردیا گیا ہے،آئوٹ فیلڈ سکھانے کیلئے گرائونڈ اسٹاف نے میدان میں گیلے پیچز نکالے اور پھر خشک کرنے کیلئے پنکھوں کا استعمال کیا جس نے دنیا کے امیر ترین بورڈ کی قلعی کھول دی،واضح رہے کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ تھا،دوسری جانب افغان مداح ہندوستان کی جانب سے تھرڈ کلاس اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچ کی میزبانی افغان ٹیم کو دینے پر شدید نالاں ہیں اور بھارتی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی