i کھیل

افغان اوپنرز نے بابر، رضوان کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیاتازترین

June 25, 2024

افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے پاکستانی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا۔افغان اوپننگ جوڑی نے رواں ٹی20ورلڈکپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹرشپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی ہے، دونوں کھلاڑیوں نے بنگلا دیش کیخلاف سپر 8میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔سال 2021میں دبئی میں کھیلے گئے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 411رنز بطور پارٹنرز بنائے تھے جبکہ رواں ایڈیشن میں ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے 442رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا۔افغان جوڑی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں 4ففٹی پلس شراکت کرنے والی جوڑی بھی بن گئی ہے، دونوں کے درمیان 3سنچریوں کی شراکت بھی رہی جو کہ ایک ورلڈ کپ ایڈیشن کا ریکارڈ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی