i کھیل

اداکارہ رمی سین نے پلاسٹک سرجری کرانے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دیتازترین

August 06, 2024

بالی ووڈ اداکارہ رمی سین نے پلاسٹک سرجری کرانے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں 42 سالہ اداکارہ رمی سین کی شکل و صورت میں حیران کن اور واضح تبدیلی دیکھ کر مداح سمیت ہر کوئی دنگ رہ گیا تھا۔اداکارہ کی نئی تصاویر کو دیکھ کر انٹرنیٹ پر کچھ صارفین نے دعوی کیا تھا کہ رمی سین نے پلاسٹک سرجری کروا لی ہے جس کی وجہ سے وہ بالکل مختلف دکھائی دے رہی ہیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمی سین نے کہا کہ اگر لوگوں کو ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے اور اگر یہ اچھے طریقے سے ہے تو یہ میرے لیے بہت اچھا ہے۔رمی سین نے کہا کہ بنا پلاسٹک سرجری کرائے بغیر ہی لوگ بول رہے ہیں۔ میں نے صرف فِلرز، بوٹوکس اور پی آر پی کا علاج کروایا ہے اور کچھ نہیں۔ شائد لوگوں کو میری تازہ ترین تصویروں میں میری جِلد اچھی لگ رہی ہوگی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس بارے 50 سال کی عمر کے بعد سوچوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی