i کھیل

ابوظہبی ٹی 10لیگ،شاداب خان نے دہلی بلز کو جیت دلادیتازترین

November 29, 2024

پاکستانی کرکٹر شاداب خان کی آل راونڈ کارکردگی اور متحدہ عرب امارات کے مقامی ٹیلنٹ محمد روہید کی سنسنی خیز باولنگ کی بدولت دہلی بلز نے مضبوط فتح حاصل کی۔ روہید نے 2 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے ایک اوور میں 14 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور چنئی بریو جیگوارز کو 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز تک محدود کردیا ۔جیمز ونس اور ٹام بینٹن نے 74 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے دہلی کو تیز آغاز دیا۔ لیکن چند فوری وکٹوں نے میچ کا رخ موڑ دیا اور شاداب خان نے 6 گیندوں پر ناقابل شکست 20 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 6 وکٹوں سے جیت دلائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی