پیرس اولمپکس 2024 کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اولمپکس کا ریکارڈ قائم کیا، اب میرا ہدف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4 ماہ کے وقفے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، فٹنس پر توجہ ہے، جلد بھرپور پریکٹس بھی شروع کر دوں گا۔ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آئندہ سال اہم ایونٹس آ رہے ہیں، بھرپور تیاری کے ساتھ شریک ہوں گا، 2025 میں بھی کامیابی حاصل کرنا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس، ڈائمنڈ لیگز اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کروں گا۔دوسری جانب ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ کنڈیشننگ سیشن جاری ہے، ارشد ندیم کے مسلز کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی