i کھیل

عطااللہ خان عیسی خیلوی نے پانچویں شادی کرنیکی وجہ بتادیتازترین

June 21, 2024

معروف سینئر گلوکار عطااللہ خان عیسی خیلوی نے اپنی پانچ شادیوں سے متعلق پہلی بار انکشاف کیا ہے۔عطااللہ خان عیسی خیلوی عرف لالا نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیا ہے۔اس دوران انہوں نے بتایا کہ میں نے گلوکاری سے قبل ٹیکسی بھی چلائی ہے، میرے والد گلوکاری کے خلاف تھے، اس لیے پیٹ پالنے کے لیے میں نے مختلف کام کر رکھے ہیں، گلوکاری میں آنے کے باوجود والد نے کبھی میرا گانا نہیں سنا تھا اور نہ وہ خوش تھے، والدہ بتاتی تھیں کہ میری غیر موجودگی میں والد میرے گانا سنا کرتے تھے۔ عطااللہ خان عیسی خیلوی نے متعدد دلچسپ سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے کئی بار محبت ہو چکی ہے، جہاں شادی ہوتی ہے وہیں محبت بھی ہو جاتی ہے۔اپنی پانچ شادیوں کے موضوع پر بات کرتے ہوئے عطااللہ خان عیسی خیلوی کا بتانا تھا کہ جب میں نے چوتھی شادی کی تو پہلی تین بیویاں چھوڑ کر جا چکی تھیں، چوتھی بیوی کی موجودگی میں، میں نے پانچویں شادی کی تھی۔معروف گلوکار نے بتایا کہ پہلی چار بیگمات کا کہنا تھا کہ وہ میرے ساتھ وقت نہیں گزار سکتیں، ان کا میرے ساتھ گزارا نہیں ہو سکا اس لیے پہلی چار نے مجھے چھوڑ دیا تو میں کیا کرتا، مجبورا پانچویں شادی مجھے کرنی پڑی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی