i کھیل

آسٹریلوی سپر ماڈل کا کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج کرانے کا انکشافتازترین

September 04, 2024

آسٹریلوی سپر ماڈل ایلے میکفرسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 32 ڈاکٹروں کی جانب سے کیموتھراپی کے مشورے کو مسترد کر کے چھاتی کے کینسر کا علاج کیا۔ایلے میکفرسن نے اپنی نئی یادداشت میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں سات سال قبل چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے روایتی طبی علاج کو نہ اپنانے کا فیصلہ کیا۔60 سالہ ماڈل نے لکھا کہ 53 سال کی عمر میں انہوں نے لمپیکٹومی کرائی تھی، جس میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور ان کے ڈاکٹر نے انہیں ماسٹیکٹومی، ریڈی ایشن، کیموتھراپی، ہارمون تھراپی اور بریسٹ ری کنسٹرکشن کی تجویز دی تھی۔سپر ماڈل نے طبی مشورے کو مسترد کر کے ہولیسٹک اپروچ کو اپنا کر اپنے کینسر کا علاج کیا اور انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے بڑے بیٹے کو ان کے کیموتھراپی کو مسترد کرنے پر اعتراض تھا۔سپر ماڈل نے تصدیق کی کہ اب وہ کینسر سے کلینکل ریمیشن پر ہیں لیکن وہ خود کو مکمل صحت مند سمجھتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی