گلین میکسویل نے دماغی اور جسمانی تھکاوٹ کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے بریک لے لی ہے۔ گلین میکسویل نے کہا کہ سن رائزر حیدر آباد کے خلاف میچ کے لیے خود ڈراپ ہونے کا کہا ہے، میں اپنی کارکردگی سے رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم میں اپنا حصہ نہیں ڈال پا رہا اور یہ ایک بہترین وقت ہے کہ میں دماغی اور جسمانی طور پر بریک لوں۔ آسٹریلوی کرکٹر نے مزید کہا کہ میں 6 ماہ میں کچھ اچھا نہیں کرسکا جو کہ مایوس کن ہے، دماغی اور جسمانی طور پر مضبوط ہونے پر دوبارہ ٹیم کو دستیاب ہوں گا۔آل راونڈر گلین میکسویل نے آئی پی ایل کے 6 میچز میں صرف 32 رنز بنائے ہیں جب کہ ان کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔ دوسری طرف آسٹریلوی آل راونڈر مچل مارش کو ہیم اسٹرنگ انجری کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا نے وطن واپس بلا لیا ہے جب کہ آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل آرام کے لیے آئی پی ایل سے دستبردار ہوچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی