آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی الیکسی پوپیرین نے پہلی مرتبہ نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا،انہوں نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روسی حریف ٹینس سٹار آندرے روبلوف کو اپ سیٹ شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی الیکسی پوپیرین نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26سالہ روسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈآندرے روبلوف کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 4-6سے اپ سیٹ شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ جیت لیا،اس سے قبل روسی کھلاڑی نے ایونٹ کے دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ جینک سنر کو کوارٹر فائنل میں شکست دی تھی۔اس فتح کے بعد آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی الیکسی پوپیرین کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی