آسٹریلوی آل راونڈر ایلیس پیری کے چھکے نے کار کا شیشہ توڑ دیا۔ ویمن پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران آسٹریلوی اسٹار ایلیس پیری کے زور دار شاٹ نے کار کا شیشہ توڑا۔ چنا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجر بنگلور اور یو پی وارئیرز کے میچ کے دوران کار نمائش کے لیے رکھی گئی تھی، میچ کے دوران آر سی بی کی ایلیس پیری نے 19 ویں اوور میں دیپتی شرما کو زور دار چھکا مارا جو کار کی ونڈو پر لگا۔ میچ کے بعد ایلیس پیری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں یقین کہ یہاں میرے پاس کور کے لیے انشورنس ہے۔ اس میچ میں ایلیس پیری نے 37 گیندوں پر 58 رنز بنائے جن میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی