i کھیل

آسٹریلیا میں پِچ پر بانس،پاکستانی ٹی 20 اسکواڈ کے کھلا ڑیوں کی ماربل پر پریکٹستازترین

November 05, 2024

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں پِچ پر فاسٹ بولرز کی رفتار اور بانس دیکھ کر پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے ماربل پر پریکٹس شروع کردی۔پہلے ہی ون ڈے میں بیٹرز کو پریشان دیکھ کر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے کمر کس لی ہے۔کراچی میں جاری کیمپ میں ٹی ٹوئنٹی کے بیٹرز نے ماربل کی سلیب رکھ کر پریکٹس شروع کردی۔ عثمان خان، عمیر بن یوسف اور دیگر بیٹرز نیشنل اسٹیڈیم میں ماربل پر ٹریننگ کرتے نظر آئے۔عثمان خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پہلا ون ڈے دیکھنے کے بعد ماربل پر بیٹنگ کرنے کا منصوبہ بنایا، اس سے تیز پچز پر کھیلنے کی تکنیک بہتر ہوتی ہے، اس سے کٹ اور پل کی تیاری کے ساتھ ساتھ فٹ ورک بہتر ہوگا۔عثمان خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تیاری اچھی جا رہی ہے، وہاں کی کنڈیشن مختلف ہوتی ہے، ابتدائی وکٹیں صرف پاکستان ہی کی نہیں آسٹریلیا کی بھی گر جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی بہت دور ہے، اس کا نہیں سوچ رہا ابھی توجہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز پر ہے۔ پاکستان سے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں، کوئی بھی نمبر ملے کوشش رنز بنانے کی ہوتی ہے، ملتان سلطان میں محمد رضوان کے ساتھ کھیلتا ہوں، محمد رضوان کی تال میل سب کھلاڑیوں کے ساتھ رہتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی