آسٹریلیا کی جاری اے لیگ جاری میں ماہ رمضان میں ڈے نائٹ کھیلے جانے والے میچ میں مسلمان کھلاڑیوں کو روزہ افطارکرنے کیلئے وقفہ دیا جائے گا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں اے لیگ سیزن جاری ہے۔ ماہ رمضان المبارک میں ڈے نائٹ میچوں کے درمیان مسلمان کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کے لیے میچ میں 90 سیکنڈ کا وقفہ کیا جائے گا۔سڈنی ایف سی کے موروکو انڈر 23 انٹرنیشنل انس اوہیم نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں اے لیگ کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا تھا اور اس کو رواں برس بھی جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ پیشوں خاص طور پر جسمانی سرگرمیوں (کھیلوں) میں کافی وقت تک کچھ کھانے اور پینے سے رکنا چیلنجنگ ہوتا ہے، اس لیے کھلاڑی کا مقررہ وقت پر روزہ افطار کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک کا کئی ممالک میں آغاز ہو چکا ہے جب کہ کچھ ممالک میں پہلا روزہ آج (اتوار کو) ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی