i کھیل

آسٹریلیا کے سائیکلسٹ کیڈن گرووزنے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیاتازترین

September 05, 2024

آسٹریلیا کے سائیکلسٹ کیڈن گرووز نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ جیت لیا،25سالہ آسٹریلین سائیکلسٹ کیڈن گرووز کی یہ ریس میں تیسری سٹیج فتح ہے۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 79واں ایڈیشن سپین میں جاری ہے جو 21مراحل پر مشتمل ہے۔ ریس میں 22ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔آسٹریلوی سائیکلسٹ کیڈن گرووز نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ اپنے نام کیا ،جمہوریہ چیک کے سائیکلسٹ پائول بٹنرنے ریس کے 17ویں مرحلے میں دوسری،بیلجیئم کے سائیکل وٹو بریٹ نے تیسری ،ہسپانوی سائیکلسٹ پا میکیل نے چوتھی جبکہ نیوزی لینڈ کے سائیکل سوار کوربن سٹرانگ پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا 17واں مرحلہ آرنیورو سے سینٹینڈر تک درمیانی پہاڑی ٹریک پر 141.5کلو میٹر پر محیط تھا جس کو 25سالہ آسٹریلین سائیکلسٹ کیڈن گرووز نیعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ،جمہوریہ چیک کے سائیکلسٹ پائول بٹنرنے ریس کے 17ویں مرحلے میں دوسری،بیلجیئم کے سائیکل وٹو بریٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ آسٹریلیا کے سائیکل سوار بین الیگزینڈر او کونرنے چھٹا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ریڈ جرسی پر قبضہ حاصل کیا تھا جو تاحال برقرار ہے ۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل3304.3کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس21ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی