آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹر کے خلاف ریپ کیس کا ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بگ بیش ٹیم ہوبارٹ ہوریکینز کے بھارتی کرکٹر نکھل چوہدری کے خلاف ریپ کیس میں ٹرائل شروع ہوگیا، ان پر الزام ہے کہ ٹانزویل کے ایک نائٹ کلب میں ایک خاتون سے ملاقات کے بعد اپنی گاڑی میں ان کا ریپ کردیا۔ گزشتہ روز ٹرائل کا آغاز ہوا تو 27 سالہ نکھل چوہدری نے ریپ کے الزام کو رد کردیا۔ یاد رہے کہ وہ بھارتی فرسٹ کلاس ایونٹ رنجی ٹرافی میں پنجاب کی جانب سے یوراج سنگھ اور شبمن گل جیسے ٹیسٹ کرکٹرز کے ساتھ کھیل چکے، ان کے کوچ ہربھجن سنگھ تھے، بعد میں وہ آسٹریلیا منتقل ہوگئے اور بطور پوسٹ مین کام کرنے کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلتے رہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی