پاکستان کے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کے دو ریکارڈ توڑ دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان محسود نے پاوں کے انگوٹھے سے 40 پانڈ وزن 3 منٹ 20 سیکنڈ تک اٹھاکر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ اٹلی کے مارسیلو نے 40 پانڈ وزن ایک منٹ 32 سیکنڈز تک اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ عرفان محسود نے پاوں کے انگوٹھے سے 70 کلو وزن اٹھا کر نیا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا جبکہ مارسیلو نے پاوں کے انگوٹھے سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ عرفان محسود 8 سال میں 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی ہیں، گنیز انتظامیہ نے ریکارڈ کی تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی