i کھیل

عرب شہری سے شادی کی خبر پھیلنے پر والد پریشان ہوگئے تھے، لائبہ خانتازترین

August 29, 2024

نوجوان ماڈل و اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ شوبز کیریئر کے آغاز میںہی میری کسی عرب ملک کے شہری سے شادی کی جھوٹی خبر پھیلا دی گئی جس پر ان کے والد پریشان ہوگئے تھے۔لائبہ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں اپنی شادی کی جھوٹی خبر پھیلنے پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں وہ بتاتی ہیں کہ ماضی میں ایک بار ان کی شادی کی جھوٹی خبر انٹرنیٹ پر پھیل گئی تو ان کے والد پریشان ہوگئے تھے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان سے متعلق جھوٹی خبر پھیلائی گئی کہ اداکارہ نے سعودی عرب یا کسی دوسرے عرب ملک کے شہری سے شادی کرلی ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے والد کو سمجھایا کہ ان کی شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ ایسی خبروں پر توجہ نہ دیں، جس کے بعد ان کے والد نے بات کو سمجھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی