بالی ووڈ اداکار سوناکشی سنہا کے سسر اور ساس اپنے بیٹے کی دلہن کیلئے ان سے بہتر کسی کو نہیں سمجھتے، کہتے ہیں کہ سوناکشی اور ظہیر ایک دوسرے کیلئے بنے ہیں۔ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھے۔ ایک انٹرویو میں جوڑے نے اپنی ملاقات، شادی اور دیگر موضوعات پر بات چیت کی۔ انٹرویو کے دوران ظہیر کے والدین نے اپنی بہو سوناکشی کیلئے ایک پیغام بھیجا کہ ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم کتنے خوش ہیں کہ سوناکشی اب ہماری بیٹی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ اور ظہیر کو ایک ساتھ خوش دیکھ کر ہمیں لگتا ہے کہ آپ دونوں واقعی ایک دوسرے کیلئے بنے ہیں۔ آپ کا دل اصلی سونے کا ہے۔ظہیر کے والدین کا کہنا تھا کہ سوناکشی نے ہمیں بہت عزت دی ہے، ہم اپنے بیٹے کیلئے آپ سے بہتر کسی کو نہیں سمجھتے۔ ظہیر کے والدین نے اپنے بیٹے اور بہو کو خوب دعائیں بھی دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی