i کھیل

آننت امبانی کی شادی میں جسٹن بیبر نے معاوضے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیاتازترین

July 05, 2024

بھارت کے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔امبانی اور مرچنٹ خاندان کی جانب سے آننت اور رادھیکا کی شادی کے سلسلے میں تقریب سنگیت کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے پرفارم کیا۔جسٹن بیبر نے اس بھارتی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے جو معاوضہ وصول کیا ہے وہ امریکی معروف گلوکارہ ریحانہ اور بیونسے سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر اپنی پرفارمنس کے لیے 10 ملین امریکی ڈالرز بطور معاوضہ وصول کر رہے ہیں جو کہ بھارتی روپوں کے مطابق 84 کروڑ روپے بنتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات میں پرفارم کرنے کے لیے امبانی فیملی برطانوی گلوکارہ اڈیل، کینیڈین ریپر ڈریک اور امریکی گلوکارہ لانا ڈیل رے سے بھی رابطے میں ہیں۔ممکنہ طور پر یہ تمام فنکار 12 سے 14 جولائی تک ہونے والی اس شادی کے سلسلے میں بھارت آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی