i کھیل

عمران اشرف کی بھارتی فلم کی تفصیلات منظر عام پرآگئیںتازترین

August 21, 2024

پاکستانی اداکار و میزبان عمران اشرف کی بھارتی اداکار و گلوکار جسی گل کیساتھ پہلی بین الاقوامی فلم کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک خبر تیزی سے وائرل ہوئی جس کے مطابق اداکار عمران اشرف بھارتی اداکار کیساتھ کسی بین الاقوامی پراجیکٹ کا حصہ بنیں گے۔اطلاعات کے مطابق اداکار عمران اشرف کا یہ پہلا بین الاقوامی پراجیکٹ ایک کینیڈین پنجابی فلم ہے جس کی شوٹنگ کیلئے اداکار عمران اشرف ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں۔اگرچہ کہ فلم کی مزید تفصیلات تو منظر عام پر نہیں آئی ہیں تاہم اداکار عمران اشرف بھارتی اداکار جیسی گل کے ہمراہ فلم کی مرکزی کاسٹ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی