بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے بلاک بسٹر فلم اینیمل سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاش وہ رنبیر کپور کی اس فلم کا حصہ ہوتے۔ایک انٹرویو میں عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہدایتکار و اسکرین رائٹر سندیپ ریڈی وانگا نے بڑی ہمت اور جرات کے ساتھ ایک مختلف فلم بنائی۔انھوں نے کہا کہ انھیں خوشی ہوگی کہ وہ سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ ہوں، اس سے قبل عمران ہاشمی نے ایکشن تھرلر فلم اینیمل میں رنبیر کپور کی پرفارمنس کی تعریف کی تھی۔عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس فلم سے کافی انجوائے کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی