قومی کرکٹر عمر اکمل کی اہلیہ آمنہ نور نے کہا ہے کہ میں ان سے محبت کرتی ہوں میرے لیے اتنا ہی کافی ہے۔یادرہے عمر اکمل کو اکثرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں، عمر اکمل کی اہلیہ نے انٹرنیٹ پر ہونے والی عمر اکمل کو نفرت اور ٹرولنگ کے بارے میں بات کی۔ جب سوال و جواب کے سیشن میں ایک مداح نے پوچھا، بھابھی، آپ نفرت سے کیسے نمٹتی ہیں، ٹرولز کی طرف سے عمر بھائی کی طرف؟ جتنی نفرت عمر بھائی کو ملتی ہے اسکو کیسے ہینڈل کرتی ہیں؟، آمنہ عمر نے جواب دیا، میں اس سے پیار کرتی ہوں اورمیں اس سے محبت کرتی ہوں میرے لیے اتنا ہی کافی ہے۔یادرہے عمر اکمل کی شادی سابق کرکٹرعبدالقادر کی بیٹی آمنہ نور سے ہوئی ہے۔ ان کے تین پیارے بچے ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی