معروف اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب سے علیحدگی کی افواہوں کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔فیروز خان اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی دوسری اہلیہ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں لیکن گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اداکار نے زینب کے ساتھ اپنی تمام تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دیں ہیں۔یہ خبر سامنے آنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین نے فیروز خان پر تنقید شروع کردی اور اداکار پر الزام عائد کیا گیا کہ ان کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی ہے، اسی وجہ سے انہوں نے انسٹاگرام سے اہلیہ کی تصاویر ہٹا دی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑھتی تنقید کے خوف سے فیروز خان اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک بار پھر دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کی تصاویر واپس لے آئے ہیں۔دراصل فیروز خان نے انسٹاگرام ہینڈل سے اہلیہ کی تصاویر آرکائیو کی تھیں لیکن دوسری شادی میں ناکامی کی خبروں کی تردید کرنے کے لیے وہ واپس اپنی اہلیہ کی تصاویر انسٹاگرام پر لے آئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی