i کھیل

علی ظفر کے گانے ''یار دی اکھ میں'' ماڈل کے نازیبا لباس پر تنقیدتازترین

July 01, 2024

معروف گلوکار ظفر کے نئے گانے یار دی اکھ میں ماڈل انیسہ شیخ کے نازیبا لباس پر سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔21 جون کو ریلیز ہونے والی علی ظفر کی نئی میوزک ویڈیو یار دی اکھ کو جہاں اب تک 1.8 ملین ویوز مل چکے ہیں وہیں سوشل میڈیا صارفین ماڈل کے بولڈ لباس پر علی ظفر کو تنقید کا نشانہ بناتے بھی نظر آرہے ہیں۔ ایک خاتون صارف نے گلوکار کو ٹیگ کرتے ہوئے ماڈل کو بولڈ لباس پہننے کی اجازت دے کر جنسی علامت کے طور پر اعتراض کرنے پر سوال اٹھایا دیا۔صارف کے اس سوال پر علی ظفر نے لکھا میں آپ کے تبصرے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں لیکن میں کہتا ہوں کہ آئیے ایک ایسی دنیا کو فروغ دیں جہاں ہم انفرادیت کا جشن منائیں اور دوسروں، خاص طور پر خواتین، کے اظہار خیال میں ان کے انتخاب کے بارے میں فیصلہ کرنے سے گریز کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی