حامد اسرار نے آل پاکستان سپورٹس بورڈ نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر18سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ خواتین میں آمنہ علی قیوم نے کامیابی سمیٹ لی،آل پاکستان سپورٹس بورڈ نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا، بوائز انڈر18سنگلز کے فائنل میں حامد اسرار نے حمزہ عاصم کو 6-4اور 6-3سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا،دوسری جانب گرلز انڈر 18سنگلز کے فائنل میں آمنہ علی قیوم نے شیزہ ساجد کو 6-1اور 6-2سے ہرا کر کامیابی سمیٹی،علاوہ ازیں بوائز انڈر16سنگلز فائنل میں حمزہ رومان نے اسد زمان کو 6-3اور 1-0سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی