i کھیل

آل پاکستان انٹر بورڈز فٹ بال چیمپئن شپ تعلیمی بورڈ پشاور نے جیت لیاتازترین

February 25, 2025

کمشنر و چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد مریم خان کی ہدایت پر تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام ساندل کالج فیصل آباد میں جاری آل پاکستان انٹر بورڈز فٹ بال چیمپئن شپ سال 25ـ2024 کے سلسلہ میں قبل ازیں تیسری پوزیشن کیلئے میچ ہوا جس میں تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی ٹیم نے ٹیکنیکل بورڈ پشاور کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی بعدازاں فائنل میچ تعلیمی بورڈ بنوں اور تعلیمی بورڈ پشاور کے مابین کھیلا گیا جس سے شائقین بے حد محظوظ ہوئے میچ کے اختتام تک دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم کوء بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم میچ کا فیصلہ آٹھویں رننگ پینلٹی پر ہوا جو کہ تعلیمی بورڈ پشاور نے چھ کے مقابلے میں سات گول سے جیت لیا تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی سیکرٹری تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن تھے جنہوں نے تمام پوزیشن ہولڈر ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے انھیں مبارکباد دی۔ علاوہ ازیں چیمپئن شپ کے موقع پر شاندار انتظامات کرنے پر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے تمام منتظمین کو بالعموم اور ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ فیصل آباد محمد شہزاد خالد و محمد عثمان کو بالخصوص شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد ان احباب کی محنت, لگن و ذاتی دلچسپی کا نتیجہ ہے جس پر یہ ہدیہ تبریک کے مستحق ہیںـ

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی