آئرلینڈ کے سائیکلسٹ ایڈی ڈنبر نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا،27سالہ آئرش سائیکلسٹ ایڈی ڈنبر کی یہ ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔ ریس میں 22ٹیموں کے سائیکلسٹ ایکشن میں ہیں۔آئرلینڈ کے سائیکلسٹ ایڈی ڈنبر نے ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ اپنے نام کیا ،بیلجیئم کے سائیکل سوار کوئنٹن ہرمنزنے ریس کے گیارہوں مرحلے میں دوسری،برطانوی سائیکلسٹ میکس پول نے تیسری ،ایکواڈور کے سائیکل سوار جوناتھن نارویز نے چوتھی جبکہ ہسپانوی سائیکل سوار ارکو فرنینڈزنے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس سپین میں جاری ہے، ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ پیڈرون سے پیڈرون تک پہاڑی ٹریک پر 166.5کلو میٹر پر محیط تھا جس کو 27سالہ آئرش سائیکلسٹ ایڈی ڈنبر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حریف سائیکل سواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ،آئرش سائیکلسٹ ایڈی ڈنبر نے گیارہویں مرحلے کا مطلوبہ فاصلہ 3گھنٹے 44منٹس اور 52سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کے سائیکل سوار کوئنٹن ہرمنزنے ریس کے گیارہوں مرحلے میں دوسری،برطانوی سائیکلسٹ میکس پول نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ آسٹریلیا کے سائیکل سوار بین الیگزینڈر او کونرنے چھٹا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ریڈ جرسی پر قبضہ حاصل کیا تھا جو تاحال برقرار ہے ۔ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس میں کل 21مراحل ہیں جس میں شرکت کرنے والے سائیکل سوار کل3304.3کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ ویلٹا اسپانیا سائیکل ریس21ستمبر کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی