i کھیل

آئر لینڈ ویمنز نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دے دیتازترین

August 17, 2024

آئر لینڈ ویمنز نے سری لنکا ویمنز کو پہلے ون ڈے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔ بیلافاسٹ میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں آئر لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے وشمی گنارتنے 101 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ہسینی پریرا 46، ہرشیتا سماراوکرما 19، سگندیکا کماری 18، انوشکا سنجیوانی 17، کاوشا دلہاری 16، نلکشیکا سلوا 13 اور کپتان چماری اتھاپتھو بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئیں۔ سچینی نسانسلا 17 اور اچینی کلاسوریا 3 رنز بنا کر ناٹ آٹ پویلین لوٹیں۔ آئر لینڈ ویمز کی جانب سے اورلا پرینڈرگسٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، الانا ڈلزیل اور آرلین کیلی نے 2، 2 جبکہ ایلیس ٹیکٹر نے 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ آئر لینڈ نے جواب میں 261 رنز کا ہدف 50 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اورلا پرینڈرگسٹ 122 رنز کی شاندار ناٹ آٹ اننگ کھیل کر نمایاں رہیں، ایمی ہنٹر 42، سارہ فوربز 30، ربیکا سٹوکل 19، ارلین کیلی 12، کپتان گیبی لوئس 9، لیہ پال 7 اور ایلیس ٹیکٹربغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئیں۔ جین مکگوئر 7 رنز بنا کر ناوٹ آوٹ پویلین لوٹیں، سری لنکا کی جانب سے کاوشا دلہاری نے 4 وکٹیں جبکہ اچینی کلاسوریا اور ادیشیکا پرابودھانی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی