باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ لیگ کیفائنل میچ کے دوران کھلاڑی کو آئوٹ دینے پر ٹیموں اور ان کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ لیگ کا فائنل کھیلا جا رہا تھا، اس دوران ایک کھلاڑی کو تھرڈ امپائر نے جب آٹ قرار دیا تودونوں ٹیموں کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا۔ٹیموں کے کھلاڑی اورتماشائی ایک دوسرے پر لاتیں، گھونسے اور کرسیاں مارتے رہے۔مشتعل شائقین وی آئی پی انکلوژر میں بھی داخل ہوگئے اور شیشے توڑ دیے۔ جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق اور ڈی ایس پی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ایف سی اور باجوڑ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی