معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد پاکستان کی خواتین کے حقوق کیلئے لڑنے اورمی ٹو تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ حال ہی میں گلوکارہ نے انسٹا اسٹوری میں اپنے نئے ارادوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بے انتہا سکون سے عمرے کی ادائیگی نے مجھے بہت ہمت دی ہے اور مجھے یقین ہے کہ مجھے اس کی بہت ضرورت تھی میرے ملک کی خواتین کو مضبوط بنانے کیلئے، کچھ دھوکے باز اور شکاری قسم کے لوگ جو لڑکیوں کی زندگیاں تباہ کردیتے ہیں کافی عرصے سے میری نظروں میں ہیں لیکن چند وجوہات کی وجہ سے میں خاموش رہی۔آئمہ بیگ نے کہا کہ میں خاموش رہنے پر شرمندہ ہوں میں ممکنہ طور پر جلد ہی می ٹو موومنٹ کا آغاز کرنے والی ہوں، کیونکہ یہ سب اپنی آنکھوں سے بھی دیکھا ہے اور ارد گرد بھی، ہم خواتین کوئی مذاق نہیں، ہم ان مردوں کے اس دنیا میں وجود کا سبب ہیں اور ہمیں عزت ملنی چاہئے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میرے پاس کچھ لوگوں کے نام بھی ہیں، لیکن مرحلہ در مرحلہ دلائل کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور اس دوران ان تمام خوبصورت محنت کش خواتین کی مدد کرنی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی