معروف گلوکارہ و ماڈل آئمہ بیگ نے اپنی مرحومہ والدہ کی یاد میں جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔گلوکارہ نے انسٹاگرام اکائونٹ کی اسٹوری میں اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دکھ اور غم کا اظہار کیا ۔آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اسٹوری میں لکھنا ہے کہ میری پیاری اماں جی، کاش آپ یہاں ہوتیں، آپ کا نہ ہونا بڑی کمی کا احساس دلاتا ہے۔یاد رہے کہ 2017 میں گلوکارہ آئمہ بیگ کی والدہ کا کینسر کے سبب انتقال ہو گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی