انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے 3 سے 20 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت 6 اکتوبر کو مدمقابل آئیں گے ۔ایونٹ میں 10 ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں پاکستان ،بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورسری لنکا جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبرکوسری لنکا کے خلاف شارجہ میں میچ سے کرے گی جبکہ قومی ٹیم دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گی ،تیسرا میچ 11 اکتوبرکو آسٹریلیا اور گروپ مرحلے کا آخری میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی