انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے اگلے ماہ ہونے والے ویمن ٹی20ورلڈ کپ کی انعامی رقم بڑھا کر ریکارڈ 79لاکھ 60ہزار ڈالر کرنے کا اعلان کردیا ہے، رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے بیان میں کہا کہ ویمنز ٹی20ورلڈ کپ کی مجموعی انعامی رقم 7.96ملین ڈالر ہوگی، جس میں فاتح ٹیم کو 2.34ملین ڈالر ملے جو 2023کے ٹورنامنٹ میں چمپیئن آسٹریلیا کو ملنے والے رقم سے 10لاکھ ڈالر زیادہ ہوگی،قبل ازیں بھارت کی مردوں کی ٹیم کو رواں برس منعقدہ ٹی20ورلڈ کپ میں 2.45ڈالر کی انعامی رقم ملی تھی اور مینز ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 11.25ملین ڈالر ادا کیے گئے تھے،آئی سی سی نے بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد خواتین کرکٹ کو ترجیح دینے کی حکمت عملی کو اپنانا اور 2032 تک اس کو مزید فروغ دینا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ٹیموں کو یکساں پوزیشن پر رہنے والی ٹیموں کو مساوی رقم ملے گی اور اسی طرح میچ جیتنے والی ٹیموں کو بھی برابری کی بنیاد پر انعامی رقم دی جائے گی،آئی سی سی نے کہا کہ مینز ٹی20ورلڈ کپ 2024کی انعامی رقم ایونٹ میں شریک دیگر 10ٹیموں کے مقابلے میں زیادہ تھی اور 32میچز زیادہ کھیلے گئے تھے،ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہار جانے والی ٹیم کو 1.17ملین ڈالر ملیں گے جبکہ دیگر شریک 10ٹیموں کو ایک لاکھ 12ہزار 500ہزار کی ادائیگی ہوگی،واضح رہے کہ ویمنز ٹی20ورلڈ کپ 3اکتوبر سے 20اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جو بنگلہ دیش میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ہونے والی سیاسی کشیدگی کے بعد یہاں منتقل کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی