آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے بڑے ٹاکرے میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں کل (اتوار کو)دبئی میں مدمقال ہونگی ۔روایتی حریفوں کے مابین اہم میچ سے قبل چیمپئنزٹرافی کا بخار عروج پرہے۔ پاکستان کیلئے یہ میچ جیتنا انتہائی اہمیت اختیار کرچکاہے ۔قومی ٹیم کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت اپنے تیسرے چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل کا تعاقب کرتے ہوئے رواں برس اپنی مہم کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف فتح سے کیا ۔اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم صرف نیٹ رن ریٹ کے لحاظ سے نیوزی لینڈ سے پیچھے ہے۔ بنگلا دیش تیسرے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان منفی نیٹ رن ریٹ کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔ یادرہے یمپئنز ٹرافی میں ہر میچ ہی ٹیموں کے لیے انتہائی اہم اور ناک آئوٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔پاکستان کو اگر ٹورنامنٹ میں جگہ بنائے رکھنی ہے تو اس کے لیے ناصرف اسے اپنے تمام میچز جیتنا ہوں گے بلکہ بھارت کے خلاف میچ اچھے اور بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی