انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق بیان کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے بیان کا جائزہ لے گا، جنہوں نے ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کو بھارتی بورڈ کی باہمی سیریز کی طرح قرار دیا تھا۔آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ وہ جو بھی ایونٹ منعقد کرتے ہیں، ہمیشہ کسی نہ کسی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، وہ ہمیشہ چیزوں کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ کا آغاز ہے، آگے دیکھیے کہ چیزیں کیسی چلتی ہیں، وہ جائزہ لیں گے کہ کیا بہتر کیا جا سکتا ہے۔گریگ بارکلے نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں کہ یہ ایک غیر معمولی ورلڈکپ ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی