آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے خراب پرفارمنس کے باوجود کپتان روہت شرما ٹیم میں برقرار رہیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں ویرات کوہلی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے جب کہ جسپریت بمراہ نائب کپتان ہوں گے۔روہت شرما اور ویرات کوہلی کا انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بورڈر گواسکر ٹرافی تین ایک سے ہارنے کا ریویو ضرور ہو گا تاہم ٹیم میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔بھارتی بورڈ آفیشل نے کہا کہ اس وقت فوکس چیمپئنز ٹرافی پر ہے اور یہ ایک مضبوط کمبی نیشن بنانا ہے۔دوسری جانب انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جب کہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 6 فروری سے ہوگا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان اگلے چند روز میں متوقع ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوں گے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی