انڈین پریمئیر لیگ میں ملاقاتیں ،پارٹیاں،زیورات،مہنگے تحائف سے میچ فکسنگ کے خدشات بڑھنے لگے جس پر بھارتی بورڈ نیوارننگ جاری کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب کنگز کے 111 پر ڈھیر ہونے اور جواب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے 95 رنز پر لیٹ جانے کے تناظر میں آئی پی ایل 2025 میں میچ فکسنگ کے بڑے الزامات کی گونج بڑھنے لگی۔ آئی پی ایل میں ریکارڈ چھوٹے ہدف کے کامیاب دفاع نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی وارننگ جاری کرنے اور مشکوک سرگرمیوں کے ہونے کا الرٹ جاری کرنے پر مجبور کردیا ۔ رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کے تمام سٹیک ہولڈرز کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ بورڈ نیفرنچائز مالکان، کھلاڑیوں، سپورٹ سٹاف اور یہاں تک کہ تبصرہ نگاروں کو بھی خبردار کیا ہے کہ قابل اعتراض ریکارڈ رکھنے والا بزنس مین ان کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے سرگرم ہو سکتے ہیں۔ اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ کے مطابق ایک نام نہاد تاجر جس کے بکیز سے روابط ہیں وہ کھلاڑیوں سے رابطے کرنے کی کوشش کر سکتا ہے اس حوالے سے اینٹی کرپشن یونٹ نے تمام شرکا کو پہلے ہی خبردار کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی