دہلی کیپٹلز نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کے 32ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز کو بآسانی 4وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ دہلی کیپٹلزکی آئی پی ایل میں تیسری فتح ہے ۔ دہلی کیپٹلز نے گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ملنے والا 90رنز کا ہدف بآسانی 8ویں اوور کی پانچویں گیند 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، دہلی کیپٹلز کے کپتان ریشبھ پنت عمدہ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔دہلی کیپٹلز کی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کے 8کھلاڑی دہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے ۔نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 32ویں میچ میں گجرات ٹائٹنز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.3اوورز میں 89رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور اس نے دہلی کیپٹلز کو میچ میں کامیابی کے لئے 90رنز کا ہدف دیا۔راشد خان 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔دہلی کیپٹلز کے مکیش کمارنے تین جبکہ اشانت شرما،ٹرسٹن سٹبس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیااور خلیل احمد اوراکسرپٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں دہلی کیپٹلز نے ملنے والا 90رنز کا ہدف بآسانی 8ویں اوور کی پانچویں گیند 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، اوپننگ بلے باز جیک فریزرمیک گرک نے 20،شائی ہوپ نے 19رنز بنائے۔کپتان ریشبھ پنت نے ناقابل شکست 16رنز بنائے۔ دہلی کیپٹلز کے کپتان ریشبھ پنت کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی