دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20سیزن 2کے کوالیفائر 1میں ایم آئی ایمریٹس نے دفاعی چیمپیئن گلف جائنٹس کو 45 رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔سری لنکا کے 22سالہ لیگ اسپنر وجے کانت ویاسکانت نے 22رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم اسپنر عقیل حسین نے 13رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ افغانستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر وقار سلام خیل نے 27رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔ ایمریٹس نے 7وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا کے میڈیم فاسٹ بولر ڈینیئل ورال نے 4اوورز میں 15رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔ ایمریٹس کی جانب سے کپتان نکولس پورن نے 36اور ڈوین براوو نے 30رنز بنائے۔ انہوں نے چوتھی وکٹ کے لئے 36گیندوں پر 45 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ بعد ازاں کیرون پولارڈ نے 14گیندوں پر ناقابل شکست 27 رنز بنائے اور ٹم ڈیوڈ (29) کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کے لیے 26گیندوں پر 45رنز جوڑے۔ جائنٹس کی جانب سے ہدف کے تعاقب کا آغاز خراب انداز میں ہوا اور اننگز کی پہلی گیند پر کپتان جیمز ونس کو عقیل حسین نے آئوٹ کیا،آدھے راستے میں 57رنز پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ایمریٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایمریٹس کے لئے آسانی پیدا کرنے کے لئے اوورٹن 5 رنز پر رن آٹ ہوگئے۔ عثمان خان بھی بولٹ کے ہاتھوں 26رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ عقیل حسین کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی