پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا ایپ سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈلیٹ کر دیں۔اعظم خان سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرتے تھے، گزشتہ چند دنوں سے ان کی فٹنس کی وجہ سے شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔اعظم خان کو انگلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی کے باعث بھی شائقین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سوشل میڈیا اکائونٹ پر اعظم خان کی اب کوئی تصویر یا ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی