پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ سے ملاقات اور پھر شادی کا قصہ سنا دیا۔ عاطف اسلم نے کئی برس قبل بھارتی کامیڈی شو میں شرکت کی تھی جس کے میزبان کپل شرما تھے۔شو کے دوران میزبان کے سوال پر عاطف اسلم نے سارہ سے اپنی ملاقات کا قصہ سنایا جس کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر اب وائرل ہورہی ہے۔عاطف اسلم نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار سارہ کو ایک شادی میں دیکھا تھا اس وقت تک دنیا میں کئی جگہ بہت سی لڑکیاں دکھیں لیکن کبھی کسی سے زیادہ بات کرنے لا دل نہیں کیا، لیکن سارہ کو دیکھ کر مجھے لگا کہ اس سے بات کرنی چاہیے پر اس وقت میں نے ان سے فورا بات نہیں کی۔عاطف نے کہا کہ ایک دو ماہ بعد کسی مشترکہ دوست سے رابطہ ہوا تو میں نے اس سے سارہ کے بارے میں پوچھا پھر میری ان سے ملاقات ہوئی اور بات چیت ہوئی۔عاطف اسلم نے بتایا کہ اس ملاقات کے 7 سال بعد ہم دونوں نے شادی کی تھی۔خیال رہے کہ عاطف اسلم مارچ 2013 میں سارہ بھروانہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی