i کھیل

عارف لوہار والد کو یاد کرکے جذباتی ہو گئےتازترین

May 27, 2024

معروف لوک گلوکار عارف لوہار اپنے والد کو یاد کر کے جذباتی ہو گئے۔گلوکار عارف لوہار نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور کھل کر اپنی پروفیشنل و نجی زندگی اور اپنی کامیابی پر گفتگو کی۔دورانِ انٹرویو ان سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے بارے میں مشہور ہے کہ آپ منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہوئے ، اس بات میں کتنی سچائی ہے؟سوال کا جواب عارف لوہار نے انتہائی سمجھداری کیساتھ کچھ یوں دیا کہ پہلے تو میں اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کیونکہ والد کے ہوتے ہوئے میں نے بے انتہا اچھی زندگی گزاری کوئی غم میرے قریب سے گزرا نہیں لیکن جس وقت والد صاحب اس دنیا سے گئے تو بس میرا حال پوچھنے والا کوئی نہیں تھا، 10 سال کی عمر میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا تو بس میرے ساتھ اللہ کی ذات تھی اور کوئی نہیں۔والد کے بعد اپنی محنت اور تکالیف کو یاد کر کے عارف لوہار شو کے دوران ہی جذباتی ہو گئے لیکن خود کو سنبھالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ والد صاحب کی دعائیں آج بھی میرے ساتھ ہیں ، اسی لیے مجھے کامیابیاں ملتی چلی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی