i کھیل

عامر خان سے طلاق کے بعد خوش ہوں، کرن رائوتازترین

July 22, 2024

بالی ووڈ فلم لاپتہ لیڈیزکی ہدایتکارہ کرن رائو نے کہا ہے کہ وہ سپر اسٹار عامر خان سے طلاق کے بعد خود کو تنہا نہیں بلکہ بہت خوش محسوس کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کرن را ئونے کہا کہ میں عامر خان سے اپنی طلاق کے فیصلے پر بہت زیادہ خوش اور مطمئن ہوں کیونکہ مجھے ہم دونوں کے خاندانوں کی حمایت حاصل ہے۔کرن را ئونے کہا کہ جب عامر خان میری زندگی میں شامل نہیں تھے تو میں اس سے پہلے طویل عرصے تک سنگل رہی، میں اپنی آزادی کو انجوائے کرتی تھی، میں اس وقت تنہا تھی لیکن میں اب طلاق کے باوجود بھی تنہا محسوس نہیں کرتی کیونکہ اب میرے پاس میرا بیٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں تنہائی ہی وہ واحد چیز ہے جس کے بارے میں سوچ کر زیادہ تر لوگ پریشان ہوتے ہیں کیونکہ انہیں خوف ہوتا ہے کہ وہ طلاق کے بعد تنہا ہوجائیں گے لیکن میرے معاملے میں ایسا نہیں ہوا، میں نے طلاق کے بعد خود کو کبھی تنہا محسوس نہیں کیا اور اسی وجہ سے میرے لیے طلاق خوش آئند ثابت ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی