i کھیل

عام سی شکل کی تھی ڈینٹنگ پینٹنگ کے بعد پیاری ہوئی ہوں' صدف کنولتازترین

June 24, 2024

سپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے سرجریز کروانے کا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ صدف کنول نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کوخصوصی انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے خود سے متعلق پوچھے گئے متعدد سوالات کے جواب دیے ہیں۔شو کا آغاز ہی صدف کنول سے ان کی خوبصورتی سے متعلق پوچھے گئے سوال سے ہوتا ہے جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ میری بچپن میں بہت عام سی شکل تھی، بس پھر بڑی ہوئی، انسٹاگرام دیکھا اور سوشل میڈیا عام ہوا تو ڈینٹنگ پینٹنگ کروائی، تھوڑے دانت صحیح کروائے تو ٹھیک ہو گئی، پیاری ہو گئی۔صدف کنول کا مزید کہنا تھا کہ مجھے انڈسٹری میں کچھ اداکارائیں نہیں پسند، میں ان سے بات نہیں کرتی ہوں، اس پر مجھے بناوٹی کہا جاتا ہے، ٹھیک ہے آپ کہہ لیں مجھے بناوٹی مگر میں فیک نہیں ہوں۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے بی کام تک تعلیم حاصل کی ہوئی ہے، اس کے بعد میں تعلیم مکمل نہیں کر سکی جس کا مجھے بہت افسوس ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی