i کھیل

عالمی مقابلوں میں صومالین کھلاڑی کی سست رفتار دوڑ، ایتھلیٹکس فیڈریشن کی سربراہ عہدے سے فارغتازترین

August 04, 2023

چین میں دوڑ کے بین الاقوامی مقابلوں میں صومالین کھلاڑی کی کچھوے کی رفتار سے دوڑنے والی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، فیڈریشن کی سربراہ کو عہدے سے فارغ کردیا گیا،صومالیہ سے تعلق رکھنے وال ناصرہ ابوکار نے 11سیکنڈ میں ختم ہونے والی 100میٹر ریس دگنے وقت میں ختم کی ، کھلاڑی کی سلیکشن پر سخت تنقید کے بعد صومالین حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی سربراہ کو عہدے سے فارغ کر دیا،ناصرہ ابوکار نے چین میں ہونے والے ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں 100میٹر کی ریس ، 21اعشاریہ 8سیکنڈ میں پوری کی جبکہ باقی کھلاڑی گیارہ سے 12سیکنڈ میں ہی فنشنگ لائن تک پہنچ چکے تھے،کھلاڑی کی خراب کارکردگی پر سخت تنقید کے بعد صومالی حکومت نے اختیارات کے غلط استعمال اور ملک کا نام بدنام کرنے پر صومالی ایتھلیٹکس فیڈریشن کی سربراہ خدیجو عدن داہر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی