i کھیل

عائزہ خان کی ہیرامنڈی کے خاص لک میں تصاویر وائرلتازترین

June 06, 2024

اداکارہ عائزہ خان نے بھارتی ویب سیریز ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار کا مشہور لک اپنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ عائزہ خان نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں شامل تصاویر میں وہ بھرے ہوئے کام اور خوب گھیر والی زرد پشواس پہنی نظر آئیں۔اس پوسٹ کے ساتھ عائزہ خان نے ہیرامنڈی: دا ڈائمنڈ بازار کا گیت ایک بار دیکھ لیجیے لگایا اور ببو جان اور ملکہ جان جیسی ادائیں دیتی نظر آرہی ہیں۔اس لک میں عائزہ خان ماتھے پر ٹیکا، کانوں میں بڑے بندے اور گلے میں چوکر پہنی نظر آئیں اور کامدانی شیفون دوپٹے کو سر پر اوڑھا۔عائزہ خان نے یہ فوٹو شوٹ ایک کلاتھنگ برانڈ کیلئے کروایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی