i کھیل

آ سٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھارت کیخلاف سب سے زیادہ 11ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئےتازترین

December 28, 2024

آسٹریلیا کے تجربہ کار بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچز میں نیا ریکارڈ بنا دیا۔ بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں اسمتھ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی 34 ویں سنچری اسکورکی ، وہ 140 رنزبناکر پویلین لوٹے ۔ آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے خلاف نیا ریکارڈ بھی بنایا۔اسٹیو اسمتھ بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی بیٹر کی بھارت کے خلاف سنچریوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔اس فہرست میں دوسرا نمبر انگلینڈ کے جو روٹ کا ہے، جنہوں نے اب تک بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں 10 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی