روسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کیرن خچانوف نے جاپان کے ٹینس کھلاڑی یوشی ہیتو نیشیوکاکو شکست دے کر اے ٹی پی زوہائی ٹینس چیمپئن شپ جیت لی ،مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روسی کیرن خچانوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جاپان کے یوشی ہیتو نیشیوکا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7)اور1-6سے مات دے کر چیمپئن شپ جیت لی ،انجری مسائل کے باعث عدم موجودگی کے نتیجے میں کیرن خچانوف رواں سال میں فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد سے اپنا دوسرا ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے،27سالہ کیرن خچانوف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جاپان کے یوشی ہیتو نیشیوکا کو ہرا کر نہ صرف مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ 2018کے بعد کوئی اے ٹی پی ٹائٹل جیتا ہے، یوں اس فتح کے بعد کیرن خچانوف کے کیریئر ٹائٹلز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی